تہران: لاس اینجلس میں لگی تباہ کن آگ سے جنگ کے لیے ایران نے امریکہ کو امداد فراہم کرنے کی پیشکش کی ہے۔ ایرانی ہلال احمر کے سربراہ پیر حسین کولیوند نے امریکی ریڈ کراس کے سربراہ کلف ہولٹ کو ایک خط لکھا ہے جس میں انہوں نے متاثرہ علاقوں میں فوری طور پر امدادی ٹیمیں بھیجنے کی پیشکش کی ہے۔
ہلال احمر کے سربراہ کولیوند نے اپنے خط میں لکھا ہے کہ ایرانی ہلال احمر کو قدرتی آفات سے نمٹنے کا وسیع تجربہ حاصل ہے اور وہ فوری طور پر خصوصی ریپڈ ایکشن ٹیمیں اور ریسکیو سامان بھیجنے کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے یقین دلایا کہ اس مشکل گھڑی میں ایران امریکہ کے ساتھ کھڑا ہے۔ لاس اینجلس میں منگل سے لگی آگ مزید شدت اختیار کر چکی ہے، جس کے نتیجے میں 16 افراد کی ہلاکت، سینکڑوں افراد کے زخمی ہونے اور متعدد کے لاپتہ ہونے کی اطلاعات ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: دنیا کے 7 ممالک سے 52 پاکستانی بے دخل کر دیے گئے