خیبرپختونخوا: سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 8 خوارج ہلاک، 2 گرفتار

خیبرپختونخوا: سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 8 خوارج ہلاک، 2 گرفتار

راولپنڈی: خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز نے دو الگ الگ کارروائیوں میں 8 خوارج کو جہنم واصل کر دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، جنوبی وزیرستان کے علاقے سراروغہ میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا گیا۔ اس کارروائی میں خوارج کے سرغنہ خان محمد عرف کھوری سمیت 2 خوارج مارے گئے، جبکہ 2 دیگر کو گرفتار کر لیا گیا۔

خان محمد عرف کھوری ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری اور دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھا اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے لیے انتہائی مطلوب تھا۔ حکومت نے اس پر 1 ملین روپے کی ہیڈ منی مقرر کر رکھی تھی۔

دوسری کارروائی ضلع لکی مروت میں ہوئی، جہاں سیکیورٹی فورسز نے شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 6 خوارج کو ہلاک کر دیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق، علاقے میں مزید کارروائیاں جاری ہیں تاکہ مزید خوارج کا قلع قمع کیا جا سکے اور دہشت گردی کی لعنت کا خاتمہ کیا جا سکے۔ سیکیورٹی فورسز ملک میں امن و امان قائم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *