پی ٹی آئی تحریری مطالبات پیش کریگی تو پارٹی و اتحادیوں کے پاس لیکر جائینگے، رانا ثناء اللّٰہ

پی ٹی آئی تحریری مطالبات پیش کریگی تو پارٹی و اتحادیوں کے پاس لیکر جائینگے، رانا ثناء اللّٰہ

وزیراعظم شہباز شریف کے سیاسی مشیراور سابق وزیر رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ جب پی ٹی آئی تحریری مطالبات پیش کرے گی تو ہم پارٹی اور اتحادیوں کے پاس لے کر جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کے پروگرام  میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کسی بھی جمہوری اور سیاسی نظام میں مذاکرات بنیادی تقاضہ ہوتے ہیں، مذاکرات کے ہم اس وقت بھی حامی تھے جب اپوزیشن میں تھے۔

رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ  اس جوڈیشل کمیشن کے اختیارات کیا ہوں گے، وہ رپورٹ کتنی دیر میں پیش کرے گا، اہمیت تو ان چیزوں کی ہے جس پر ابھی کوئی بات نہیں کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں سردی کی شدید لہر ، آئندہ 24 گھنٹے بھی موسم سرد رہنے کا امکان

دوسری جانب پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان کاکہنا ہے کہ ہم نے اپنے 12 شہداء اور 49 زخمیوں کا ذکر کیا تھا، تاہم زخمیوں میں سے مزید 2 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں، ان کا ڈیٹا بھی عدالت میں جمع کرانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کل حکومت سے ہمارے مذاکرات کا تیسرا سیشن ہو گا، ہم اپنے مطالبات تحریری طور پر جمع کرائیں گے، حکومت اگر نیک نیتی اور سنجیدگی کے ساتھ بیٹھے تو مسائل کا حل نکل سکتا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *