وفاقی تحقیقاتی ادارے کی جانب سے وزیراعلی پنجا ب مریم نواز شریف کیخلاف سوشل میڈیا مہم چلانے پر شہباز گل اور عمران ریاض کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔
عمران ریاض اور شہباز گل کے خلاف سوشل میڈیا پر مہم چلانے کے الزام میں مقدمات ایف آئی اے کی جانب سے درج کیے گئے ہیں۔ایف آئی اے کے مطابق فیصل آباد اور جتوئی سے ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔
شہباز گل اور عمران ریاض کو بھی گرفتار کر لیں گے۔ ترجمان نے کہا کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے مشترکہ انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز ایف آئی اے کی جانب سے شہباز گل کے خلاف مبینہ طور پر ریاست مخالف اور دھمکی آمیز مواد سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے پر مقدمہ بھی درج کیا گیاتھا۔