گھی کی قیمت کے حوالے سے اہم خبر

گھی کی قیمت کے حوالے سے اہم خبر

لاہور کی اوپن مارکیٹ میں گھی کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

پریمیم گریڈ اے کوالٹی کے گھی کی قیمت میں ایک ماہ کے دوران 60 روپے فی کلو اضافہ ہوا، جبکہ میڈیم گریڈ بی کی قیمت 80 روپے اور تھرڈ گریڈ سی کی قیمت میں 100 روپے فی کلو اضافہ ہوا ہے۔قیمتوں میں اضافے کی وجہ بین الاقوامی مارکیٹ میں پام آئل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کو قرار دیا جا رہا ہے، اور آئندہ دنوں میں مزید اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

جنوری 2025 میں پریمیم گریڈ اے کوالٹی کے گھی کی قیمت ہول سیل مارکیٹ میں 560 روپے اور ریٹیل مارکیٹ میں 580 روپے فی کلو ہے۔ اسی طرح لاہور کی ریٹیل مارکیٹ میں درمیانے درجے کا ‘بی’ گھی 530 روپے فی کلو جبکہ ‘سی’ کوالٹی کا گھی 480 روپے فی کلو میں دستیاب ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *