وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے 65 فیصد سے زائد نمبرز حاصل کرنیوالے طلبہ کو لیپ ٹاپ دینے کا اعلان کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے آئندہ بجٹ میں ہونہار سکالرشپ 50ہزار تک بڑھانے کا اعلان کر دیا۔ سیکنڈائیر اور تھرڈائیر کے طلبہ کو بھی ہونہار سکالرشپ دینے کا اعلان کیا گیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ میں ہونہار سکالرشپ کی تقریب سے خطاب میں کہا کہ 30ہزار سکالرشپس کم ہیں ، زیادہ ہونے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت میرا ذاتی کاروبار نہیں ہے، عوام کو جواب دہ ہوں۔ بُرے وقت میں ساتھ دینے والے اراکین اسمبلی کو بھی ناراض کرکے میرٹ کو یقینی بنایا ہے۔ پنجاب میں طلبہ کو ایک لاکھ ای بائیکس بالکل مفت دیں گے۔ نوجوانوں کیلئے ترقی کے راستے بنانا ماں کا فرض ہے۔سکالرشپ کی پہلی کھیپ آئیگی۔ سیاسی وابستگی سے بالاتر ہوکر سب کو سکالرشپ دے رہے ہیں۔
مریم نواز نے کہا کہ ماں باپ کی دعائوں کے طفیل ہی آج وزیراعلیٰ بنی ہوں۔ مخالفین نعرے لگاتے تھے لیکن آج تک ایک پائی کی چوری بھی ثابت نہیں کر سکے۔ یہ آخری چانس ہے ، آگے جائیں گے یا پھر ہمیشہ کیلئے پیچھے چلے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سیاست کو بھی میرٹ کی نظر سے دیکھا جانا چاہئے۔ لوگوں کو چور چورکہتے رہے خود پر 196ملین پونڈ کا کیس ہے۔ بچے آنکھیں کھلی رکھیں کسی کے بہکاوے میں آئیں ہماری ریڈلائن پاکستان ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مجھے اپنے بچوں پر بے حد فخر ہے، سب کو مبارک ہو۔ آج بہت خوشی ہورہی ہے۔ ہونہار سکالرشپ پاکستان کی تاریخ کا پہلا سب سے بڑا سکالرشپ پروگرام ہے، ہونہار بیٹے اور بیٹیوں کو دیکھ کر بہت خوش ہوں۔ گارڈ آف آنر طلبہ کی قابلیت اور محنت کا اعتراف ہے۔ انہوں نے کہا کہ رانا سکندر حیات،صوبائی سیکرٹری ہائی ایجوکیشن ڈاکٹر فخر نوید اور ان کی پوری ٹیم کو دل کی گہرائی سے شاباش دیتی ہوں۔