سعودی عرب میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں سعودی ریال کی قیمت میں 7 پیسے کا اضافہ ہوگیا، جس کے بعد سعودی ریال کی قیمت 74.27 روپے ہو گئی ہے۔
عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں ریال کی قیمت 7 پیسے بڑھ کر 74.27 روپے پر پہنچ گئی۔ اس کے علاوہ بھارتی روپیہ 5 پیسے سستا ہو کر 23.03 روپے پر آگیا ہے، جبکہ بنگلہ دیشی ٹکا 2 پیسے مہنگا ہو کر 32.43 ٹکے کا ہو گیا۔
مزید پڑھیں: سونے کی قیمتوں میں مسلسل دو روز کمی کے بعد بڑا اضافہ
دوسری جانب انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر مزید مہنگا ہوگیا۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر کی قدر 5 پیسے بڑھ گئی۔
انٹربینک میں ڈالر 5 پیسے مہنگا ہونے سے 27 روپے 77 پیسے پر بند ہوا۔ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر 15 پیسے مہنگا ہوا۔ اس اضافے کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالرکی قدر 280 روپے 67 پیسے کی سطح پر ہے۔