سابق وفاقی وزیر سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ تحریکِ انصاف قیادت کےلیئے 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ حیران اور پریشان کن ثابت ہو سکتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر سینیٹر فیصل واؤڈا کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی قیادت کے لیئے 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ آج سنایا جائیگا جو تحریکِ انصاف قیادت کیلئے حیران اور پریشان کن ثابت ہو سکتا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹرگوہر کی آرمی چیف سے ون آن ون ملاقات نہیں ہوئی۔ پی ٹی آئی والے پہلے حکومت سے مذاکرات کیلئے تیار نہیں تھے لیکن اب پی ٹی آئی فارم 47کی حکومت سے مذاکرات کررہی ہے۔
سینیٹر فیصل واؤڈا کا کہنا تھاکہ پی ٹی آئی نے موجودہ حکومت کی وجود سے انکار کیا تھا۔ 9مئی کے واقعات کو فالس فلیگ آپریشن کہا گیا بعد میں گنڈاپور نے اعتراف کیا۔ پی ٹی آئی کی کون سے بات کوسچ ثابت کروں ۔ 190ملین پاؤنڈ کیس کے فیصلے کا انتظار کیا جارہا ہے اور کچھ نہیں۔ 190ملین پاؤنڈ کیس کا کل فیصلہ آرہا ہے ساری ہوا نکل جائے گی۔
بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کو 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں سزا ہوگی یا نہیں؟ احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا آج 17جنوری کو محفوظ فیصلہ سنائیں گے۔ نیب نے13 نومبر 2023 کو 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری ڈالی۔ نیب نے 17 دن تک بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں تفتیش کی۔ یکم دسمبر 2024 کو نیب نے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس احتساب عدالت میں دائر کیا۔
ریفرنس فائل ہونے کے بعد بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی سے اڈیالہ جیل میں تفتیش کی گئی۔ عدالت نے 27 فروری 2023 کو بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد کی تھی۔ 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا جیل ٹرائل پورے ایک سال میں مکمل ہوا۔ بانی پی ٹی آئی کے خلاف یہ واحد کیس ہے جس کا ٹرائل ایک سال طویل چلا ہے ۔ 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں 100 سے زائد سماعتیں ہوئیں۔ نیب نے پہلے 59 گواہان کی فہرست عدالت میں جمع کرائی۔