گریس ویلی کا شدید برفباری سے زمینی رابطہ منقطع، پاک فوج عوام کی مدد کیلئے پہنچ گئی

گریس ویلی کا شدید برفباری سے زمینی رابطہ منقطع، پاک فوج عوام کی مدد کیلئے پہنچ گئی

گریس ویلی کا شدید برفباری سے زمینی رابطہ منقطع ہو گیا، پاک فوج عوام کی مدد کیلئے پہنچ گئی۔

گریس ویلی میں پاک فوج کے تعاون سے ہیلی کاپٹر سروسز، طبی سہولیات اور سڑک کھولنے کی کوششیں جاری ہیں، حالیہ برفباری کے باعث گریس ویلی کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا تھا جس کے باعث مقامی افراد صحت کے مسائل کا شکار تھے۔

23 جنوری 2025 کو پاک فوج نے مریضوں اور مقامی افراد کو نکالنے کے لیے ہیلی کاپٹر سروس فراہم کی، 7 ڈاکٹروں کی ٹیم جس میں 2 ماہر امراض نسواں بھی شامل تھیں جنھیں مظفرآباد سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے ہلمت منتقل کیا گیا۔

پی ٹی آئی احتجاج، موٹر ویز بند کرنے سے کروڑوں کا نقصان ہونے کا انکشاف

ڈاکٹروں کی یہ ٹیم برفباری کے موسم میں ہلمت اور تاؤبٹ کے لوگوں کو ضروری طبی امداد فراہم کرے گی، ہنگامی مریضوں کو طبی ضرورت کے مطابق ہلمت سے کیل اور مظفرآباد منتقل کیا گیا۔

اس کے علاوہ سرداری میں ایک مفت طبی کیمپ بھی منعقد کیا گیا، جہاں 153 مریضوں کا معائنہ کیا گیا اور انہیں مفت ادویات و مشورے فراہم کیے گئے، پاک فوج اور سول انتظامیہ کی مشینری اور عملہ مسلسل کیل سے تاؤبٹ تک سڑک کھولنے کے لیے کام کر رہا ہے۔

آج تک برفباری کے بعد بند ہونے والی 25 کلومیٹر سڑک کو ہلمت تک کھول دیا گیا ہے، گریس ویلی کے مقامی افراد نے پاک فوج اور آزاد جموں و کشمیر حکومت کی جانب سے ہیلی کاپٹر سروس، طبی عملہ اور سڑک کو کھلا رکھنے کی مسلسل کوششوں کو بھرپور سراہا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *