2025 کا پہلا ایم پاکس کیس سامنے آگیا

2025 کا پہلا ایم پاکس کیس سامنے آگیا

صوبائی دارالحکومت پشاور ائیر پورٹ سے رواں سال کا پہلا منکی پاکس کا کیس سامنے آ یا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پشاور ایئرپورٹ سے 2025 کا پہلا ایم پاکس کیس رپورٹ ہوا ہے، جس کی تصدیق محکمہ صحت حکام نے کی۔ کیس رپورٹ ہوتے ہی پبلک ہیلتھ کی ٹیم ایئرپورٹ پہنچی اور مریض کو پولیس سروسز ہسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس ہسپتال سے مریض کے نمونے پبلک ہیلتھ ریفرنس لیب بھیجے گئے، جہاں دبئی سے آنے والے 35 سالہ شخص میں ایم پاکس کی تصدیق ہو گئی۔

محکمہ صحت نے پشاور ایئرپورٹ کے منیجر کو خط لکھ کر مریض کے آس پاس کے مسافروں کی تفصیلات فراہم کرنے کی درخواست کی ہے۔ مسافروں کی معلومات ملتے ہی متعلقہ ڈی ایچ اوز کو کنٹیکٹ ٹریسنگ کے لیے مطلع کیا جائے گا۔ اب تک صوبے میں ایم پاکس کے 10 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں، جن میں 2023 میں 2، 2024 میں 7 اور 2025 میں یہ پہلا کیس شامل ہے۔ پشاور ایئرپورٹ کے مسافروں کی باقاعدہ سرویلنس شروع کر دی گئی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *