آئی سی سی کا تین ملکی ون ڈے سیریز کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان

آئی سی سی کا تین ملکی ون ڈے سیریز کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان میں ہونے والی سہہ ملکی ون ڈے سیریز کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا ہے۔ اس سیریز میں پاکستان نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں، اور سیریز 8 سے 14 فروری تک لاہور اور کراچی میں کھیلی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کی جانب سے تین اہم آفیشلز کا تعین کیا گیا ہے جن میں آسٹریلیا کے ڈیوڈ بون، انگلینڈ کے مائیکل گف اور انگلینڈ کے رچرڈ النگورتھ شامل ہیں۔ ڈیوڈ بون، جو آئی سی سی ایلیٹ پینل آف میچ ریفریز کے رکن ہیں، اس سیریز کے پلیئنگ کنٹرول ٹیم کی قیادت کریں گے۔

سیریز کا پہلا میچ 8 فروری کو لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا، جہاں انگلینڈ کے مائیکل گف اور پاکستان کے فیصل خان آفریدی آن فیلڈ امپائر ہوں گے۔ 10 فروری کو قذافی سٹیڈیم میں نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان ہونے والا میچ رچرڈ النگورتھ اور راشد ریاض کے زیر نگرانی کھیلا جائے گا، جبکہ مائیکل گف تھرڈ امپائر ہوں گے۔

سیریز کا آخری میچ اور فائنل 14 فروری کو کراچی کے نیشنل بینک سٹیڈیم میں ہوگا۔ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ہونے والے میچ میں آصف یعقوب اور مائیکل گف آن فیلڈ امپائر ہوں گے، جبکہ فائنل میں آئی سی سی ایلیٹ پینل کے امپائر احسن رضا اور رچرڈ النگورتھ آن فیلڈ امپائر ہوں گے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *