فوج پی ٹی آئی کے ساتھ بالکل بھی مذاکرات میں شامل نہیں، رانا ثنا اللہ

فوج پی ٹی آئی کے ساتھ بالکل بھی مذاکرات میں شامل نہیں، رانا ثنا اللہ

وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ فوج پی ٹی آئی کے ساتھ بالکل بھی مذاکرات میں شامل نہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کے مشیرف برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہےکہ فوج پی ٹی آئی کیساتھ مذاکرات میں بالکل بھی شامل نہیں ہے۔مذاکرات کے حوالے سےرانا ثنا اللہ نے کہا کہ علی امین گنڈا پور سے پوچھیں کہ 80 فیصد باتیں کس سے طے ہوئی ہیں، میرے نزدیک تو ان کی باتیں محسن نقوی سے ہی طے ہوئی ہوں گی، ان کی حکومتی ارکان میں سے کسی سے ملاقات نہیں ہوئی اگر ان کی کسی اور سے بات ہورہی ہے تو وہ جانے اور ان کا سودا جانے۔

رانا ثنا نے کہا کہ علی امین گنڈاپور نام لے کر کہیں کس سے بات ہوئی ہے، میری اطلاع کے مطابق محسن نقوی کے آگے ان کی بات کسی سے نہیں ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈاپور نام لے کر بتائیں 99 فیصد بات کس کے ساتھ طے ہوئی ہے، کیا افسران میں سے 10، 20 لوگوں نے ان سے مل کر بات کی ہے؟ حکومتی سائیڈ سے اسپیکر اور میرے علاوہ پی ٹی آئی کی کسی سے بات نہیں ہوئی۔

وزیراعظم کے مشیر نے کہا کہ میں اپنی باتوں پر قائم ہوں اور اس کی تصدیق ذرائع سے بھی ہورہی ہے، ان کا فوج کے سینئر افسران سے بات کا دعویٰ غلط بیانی ہے، پاک فوج کے ترجمان نے بھی تردید کی ہے کہ ان کے کوئی مذاکرات نہیں ہورہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ فوج کے ترجمان نے کہا کہ مذاکرات ہونے ہیں تو سیاسی جماعتوں میں ہونے ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *