ٹرمپ کا غزہ پر قبضے کا بیان غیر معقول ہے، حماس

ٹرمپ کا غزہ پر قبضے کا بیان غیر معقول ہے، حماس

غزہ: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ پر قبضے کے بیان پر فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے شدید ردعمل ظاہر کیا ہے۔

حماس کے عہدیدار سمیع ابو زہری نے ٹرمپ کے غزہ پر قبضے کے بیان کو “مضحکہ خیز اور غیر معقول” قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے بیانات خطے میں مزید تناؤ اور آگ بھڑکا سکتے ہیں

میڈیا کے مطابق ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ وہ غزہ کی پٹی کو طویل المدتی ملکیت کے طور پر دیکھتے ہیں اور اس علاقے کی ترقی کے لیے اس میں ملازمتیں فراہم کرنے، فلسطینیوں کے لیے رہائشی منصوبے بنانے، اردن اور مصر کے ساتھ شراکت داری پر بات کی تھی۔

انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ مشرق وسطیٰ کے دیگر رہنماؤں نے فلسطینیوں کو غزہ سے منتقل کرنے کے خیال کو پسند کیا ہے۔

دوسری جانب سعودی عرب نے ایک مضبوط اور واضح بیان میں کہا کہ وہ فلسطینی ریاست کے قیام کے بغیر اسرائیل سے کسی بھی قسم کے تعلقات قائم نہیں کریں گے۔ سعودی وزارت خارجہ نے تصدیق کی کہ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے سعودی عرب کے اس مؤقف کی کھلے اور دوٹوک انداز میں حمایت کی ہے، اور اس مؤقف میں کسی بھی قسم کی تشریح کی گنجائش نہیں ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *