متحدہ عرب امارات میں ملازمت کے خواہشمندوں کیلئے اہم خبر

متحدہ عرب امارات میں ملازمت کے خواہشمندوں کیلئے اہم خبر

پاکستان کے سفیر برائے متحدہ عرب امارات فیصل نیاز ترمذی نے ایک انٹرویو میں متحدہ عرب امارات میں پاکستانی ورکرز کے لیے ایک نئی پالیسی کی جانب اشارہ کیا۔

فیصل نیاز ترمذی نے کہا کہ اب غیرہنرمند پاکستانیوں کو یو اے ای میں نوکریوں کے محدود مواقع ملیں گے کیونکہ امارات کی حکومت کی پالیسی ہنرمند پروفیشنلز کی زیادہ طلب پر مبنی ہو چکی ہے۔ ان کے مطابق پاکستانیوں کے لیے امارات میں بہترین مواقع حاصل کرنے کے لیے اپنے ہنر میں اضافے کی ضروری ہے۔پاکستانی سفیر نے وضاحت کی کہ اب ہمیں اپنے اکاؤنٹنٹس، آئی ٹی پروفیشنلز، بینکرز، اے آئی ایکسپرٹس، فزیشنز، نرسز اور پائلٹس کو متحدہ عرب امارات میں نوکریوں کے لیے تربیت دینے کی ضرورت ہے۔

مزید پڑھیں: بحرین کے وزٹ ویزا کی قیمت سامنے آگئی

یہ تربیت پاکستان کے لیے ایک نئے دور کی شروعات ہو سکتی ہے، جہاں پاکستانی ہنر مند افراد کو زیادہ مواقع مل سکیں گے۔ فیصل نیاز ترمذی نے بتایا کہ یو اے ای میں غیرہنرمند کارکنوں کے لیے کم اجرت والی نوکریوں کے امکانات کم ہو جائیں گےتاہم اگر پاکستانی اپنے ہنر میں بہتری لاتے ہیں تو انہیں 20 ہزار درہم یا اس سے زیادہ تنخواہوں والی نوکریاں مل سکتی ہیں۔

پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے تعلقات کی بڑھتی ہوئی شراکت داری پر بھی سفیر نے بات کی اور کہا کہ یہ تعلقات صرف ورکرز بھیجنے تک محدود نہیں ہیں بلکہ اس شراکت داری کا مقصد پاکستان کی عالمی اقتصادی صلاحیت کو اجاگر کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے تعلقات میں سرمایہ کاری کے مواقع اور نوکریوں کی تخلیق پر بھی زور دیا جا رہا ہے۔

ترسیلات زر کے حوالے سے فیصل نیاز ترمذی نے بتایا کہ گزشتہ 6 ماہ میں ترسیلات میں 53 فیصد کا اضافہ ہو چکا ہے اور ان کی توقع ہے کہ مالی سال کے اختتام تک ترسیلات کا حجم 9 ارب ڈالر سے تجاوز کر جائے گا۔ انہوں نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی محنت اور کامیابیوں کا بھی ذکر کیا، جنہوں نے مختلف شعبوں میں شاندار کارکردگی دکھائی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *