سعودی حکومت نے عمرہ زائرین کو خوشخبری سنا دی، گردن توڑ بخار ویکسین کی شرط معطل کردی گئی۔
عمرہ زائرین اب گردن توڑ بخار ویکسین لگوائے بغیر سعودی عرب جا سکیں گے اور سعودی محکمہ سول ایوی ایشن گاکا نے خط لکھ کر تمام ایئرلائنز کو اس بارے میں آگاہ کردیا ہے۔
واضح رہے کہ سعودی حکومت نے7 جنوری کو عمرہ زا ئرین کیلئے یہ ویکسین لازمی قرار دی تھی۔ اس شرط کے معطل ہونے کے بعد پاکستانی زائرین اب صرف پولیو ویکسین کے ساتھ سعودی عرب جا سکیں گے۔