خواجہ آصف کا پی ٹی آئی کو خیبر پختونخوا کے علاوہ دیگر صوبوں میں جلسہ کرنے کا چیلنج

خواجہ آصف کا پی ٹی آئی کو خیبر پختونخوا کے علاوہ دیگر صوبوں میں جلسہ کرنے کا چیلنج

وزیردفاع خواجہ محمد آصف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری ایک پیغام میں پی ٹی آئی قیادت کو چیلنج کیا ہے کہ وہ خیبر پختونخوا کے علاوہ دیگر صوبوں میں احتجاجی جلسہ کر کے دکھائیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے ایکس پر اپنے پیغام میں کہا ہےکہ خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کی حکومت ہے لیکن پھر وہ خیبر پختونخوا میں احتجاجی جلسے کا انعقاد کر کے دھاندلی کو رونا دھونا کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ
خیبر پختونخوا میں حکومتی وسائل سے احتجاجی جلسے منعقد کیے جاتے ہیں ، انکا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں پاکستان تحریکِ انصاف کی حکومت ہے اور وہاں ہی دھاندلی کا رونارویا جا رہا ہے۔

خواجہ آصف نے ایکس پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ خیبر پختونخوا میں 8 فروری کو وہاں جلسہ کیا جا رہا ھے تا کے حکومتی وسائل استعمال کیے جا سکیں ۔ خواجہ آصف نے اپنے پیغام میں کہا کہ خیبرپختوخواہ کے عوام کی دولت جلسے پہ لٹائی جا رہی ہے- خواجہ آصف نے کہا کہ سرکاری مشینری میسر ھے سرکاری ملازمین جلسہ گاہ بھرنے کے لۓ استعمال ھو سکتے ہیں۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ اگر پی ٹی آئی کو احتجاجی جلسہ کرنا ہے تو آئیں پنجاب میں کریں سندھ بلوچستان میں کریں جہاں آپکا کلیم ھے کہ آپ کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے۔ خواجہ آصٖف کا کہنا ہے کہ کسی اور صوبے سے عوام تو درکنار آپ کی لیڈر شپ تک روپوش ھو جاتی ھے ۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی ایک ایسا پودا ہے جو صرف سرکاری نرسریوں میں پروان چڑھتا ہے ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *