سندھ حکومت کا سرکاری ناکارہ گاڑیوں کی نیلامی کا فیصلہ

سندھ حکومت کا سرکاری ناکارہ گاڑیوں کی نیلامی کا فیصلہ

سندھ حکومت نے سرکاری ناکارہ گاڑیوں کی نیلامی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 27 فروری کو ڈی ایم سی جنوبی گراؤنڈ میں موجود 106 گاڑیاں نیلام کی جائیں گی، جس کا آغاز صبح 10 بجے ہوگا۔

نیلامی کی اجازت سندھ کابینہ نے دی ہے، ان گاڑیوں میں 38 سوزوکی مہران، 5 سوزوکی بولان، سوزوکی مرگلا، 7 ٹویوٹا کرولا ایس ایل آئی، 12 نسان سنی اور 2 کیا سپورٹیج شامل ہیں۔

اس کے علاوہ 13 سوزوکی کلٹس، 3 سوزوکی خیبر، 3 میتسوبشی لانسر، 5 پروٹون، 2 سوزوکی آلٹو، سوزوکی راوی، سوزوکی سوئفٹ، ایک پجیرو، ایک مزدا ڈی کیبن اور ایک ہونڈا سوک بھی نیلام کی جائیں گی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *