یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ (UBL) نے اپنی کار فنانسنگ اسکیم UBL Drive کے تحت سوزوکی کلٹس کے مختلف ماڈلز پر خصوصی آفرز متعارف کرائی ہیں۔ اس آفر کے تحت صارفین کو کم از کم 35 فیصد ڈاؤن پیمنٹ کے ساتھ گاڑی خریدنے کا موقع دیا جا رہا ہے۔
سوزوکی کلٹس VXR کی قیمت 3,858,000 روپے مقرر کی گئی ہے، جس پر 35 فیصد ڈاؤن پیمنٹ یعنی 1,157,400 روپے دینا ہوگا جبکہ باقی رقم 2,700,600 روپے فنانسنگ کے ذریعے حاصل کی جا سکتی ہے۔ اس پر 14.99 فیصد مقررہ شرح سود کے تحت ماہانہ قسط 64,233 روپے ہوگی جبکہ بقیہ ادائیگی کے طور پر 48,984 روپے کا ایک مرتبہ کا ریذیڈیول ویلیو انسٹالمنٹ ہوگا۔
سوزوکی کلٹس VXL کی قیمت 4,244,000 روپے ہے جس کے لیے 1,273,200 روپے بطور ڈاؤن پیمنٹ ادا کرنا ہوگا۔ اس اسکیم کے تحت 2,970,800 روپے کی فنانسنگ فراہم کی جائے گی اور 14.99 فیصد مقررہ شرح پر ماہانہ قسط 70,660 روپے ہوگی۔ ریذیڈیول ویلیو انسٹالمنٹ 53,885 روپے رکھا گیا ہے۔
سوزوکی کلٹس AGS کے لیے 4,546,000 روپے کی مقررہ قیمت رکھی گئی ہے، جہاں صارف کو 1,591,100 روپے ڈاؤن پیمنٹ کے طور پر ادا کرنا ہوں گے۔ بقیہ 2,954,900 روپے کی فنانسنگ کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے جس پر ماہانہ قسط 70,281 روپے ہوگی جبکہ ریذیڈیول ویلیو انسٹالمنٹ 53,596 روپے ہوگا۔
UBL Drive کے تحت فراہم کی جانے والی اس فنانسنگ اسکیم میں تیز ترین پراسیسنگ اور کم سے کم دستاویزات کے ساتھ گاڑی کی خریداری ممکن بنائی گئی ہے۔ اس کے علاوہ صارفین کو ایک سے پانچ سال تک کی مدت کے لیے فنانسنگ حاصل کرنے کی سہولت دی جا رہی ہے۔
اس اسکیم کے تحت 50 فیصد تک ریذیڈیول ویلیو کی گنجائش فراہم کی گئی ہے، جس کا مقصد ماہانہ اقساط کو کم سے کم رکھنا ہے۔ بینک کی جانب سے یہ واضح کیا گیا ہے کہ گاڑیوں کی قیمت میں کسی بھی ممکنہ تبدیلی کی صورت میں فنانسنگ کی رقم بھی متاثر ہو سکتی ہے۔ صارفین کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اس آفر سے فائدہ اٹھانے کے لیے جلد از جلد UBL Drive کے ذریعے درخواست جمع کرائیں۔