عمران خان سے ملاقات کے حوالے سے شیر افضل مروت کا اہم بیان آگیا

عمران خان سے ملاقات کے حوالے سے شیر افضل مروت کا اہم بیان آگیا

پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ میں 11 اپریل کے بعد سے پارٹی کی عملی سیاست سے دور ہوں۔

شیر افضل مروت نے آزاد ڈیجیٹل کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف میں اپنے مستقبل کے حوالے سے کہا کہ فٹ پاتھ پر چلنے والے کو معلوم نہیں ہوتا کہ کب اس پر کوئی گاڑی چڑھ جائے یا اس کا کیلے کے چھلکےسے پیر پھسل جائے، اسی طرح میں تحریک انصاف میں ہوں جس کے مستقبل کے بارے میں کچھ نہیں کہا جاسکتا۔ پی ٹی آئی کا زیادہ نقصان کھُسر پھُسر کی سیاست نے کیا ہے۔لغو گفتگو، جھوٹ بولنے، غلط بیانیوں اورخان کے کان بھرنے کی سیاست نے پی ٹی آئی کا نقصان کیا ہے۔11اپریل سے آج تک میں پارٹی کی عملی سیاست سے دور ہوں۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی کارکنوں اور عوامی نمائندوں کا ساتھیوں سمیت قومی وطن پارٹی میں شمولیت کا اعلان

ایک اور سوال کے جواب میں شیر افضل مروت نے کہا کہ پارٹی میں کوئی تقسیم نہیں ہے، جنید اکبر سیدھے سادھے انسان ہیں، جبکہ علی امین گنڈاپور کی پارٹی کیلئے بہت قربانیاں ہیں، اگر انہیں بھی میری طرح سائیڈ لائن کیا گیا تویہ پارٹی کیلئے اچھا نہیں ہوگا۔ میں دیکھ رہا ہوں کہ کچھ لوگ ان کیساتھ بھی وہی کر رہے ہیں ، جو میرے ساتھ ہوا ہے۔اب یہ سلسلہ رُک جانا چاہئے اور مشکل وقت میںملکرپارٹی کے کاز کیلئے ہمیں فائٹ کرنی چاہئے۔ ادھر ہم آپس میںلڑ رہے ہیں اور ایک دوسرے کو دھکے دے رہے ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ میں نے عمران خان سے ملاقات کی کوشش کی تاہم کچھ اپنے لوگوں نے ہی نہیں ملنے دیا لہذا اب میں آرام سے بیٹھا ہوں۔ اس وقت عمران خان کا ساتھ دینا آسان نہیں، اگر آپ کسی کی ٹانگ کھینچتے ہیں اور اسے عمران خان سے دور کرتے ہیں تو حقیقت میں آپ اس کو ریلیف دیتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ صوابی جلسے میں عمران خان کے حکم پر گیا، میں سمجھتا ہوں جلسے میں جن لوگوں کو تقریر کا موقع دیا گیا وہ کوئی ہم سے بہتر نہیں تھے، لہذا بغض ہر چیز میں اچھی چیز نہیں ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *