عالمی بینک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرز پر مشتمل وفد پاکستان پہنچ گیا

عالمی بینک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرز پر مشتمل وفد پاکستان پہنچ گیا

عالمی بینک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرز پر مشتمل وفد 40 ارب ڈالر کے معاشی ترقیاتی فریم ورک پر عملدرآمد کا جائزہ لینے کیلئے اسلام آباد پہنچ گیا۔

تفصیلات کے مطابق عالمی بینک کے وفد کی وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات متوقع ہے۔ وفد کی وزیر برائے اقتصادی امور ڈویژن، وزیر منصوبہ بندی، اور وزیر توانائی سے بھی ملاقات ہوگی۔

وزارت خزانہ کے حکام کے مطابق اس دورے کا مقصد 40 ارب ڈالرز کی فنڈنگ کے مؤثر استعمال پر بات چیت کرنا ہے۔ وفد پاکستان کے مختلف صوبوں کا دورہ بھی کرے گا اور حکمت عملی پر مشاورت کرے گا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *