وفاقی حکومت کا بڑا فیصلہ، سرکاری ملازمین کیلئے گولڈن ہینڈ شیک پالیسی کا اعلان

وفاقی حکومت کا بڑا فیصلہ، سرکاری ملازمین کیلئے گولڈن ہینڈ شیک پالیسی کا اعلان

وفاقی حکومت نے کابینہ کے اجلاس میں وفاق کے ماتحت اداروں کے ملازمین کو گولڈن ہینڈ شیک دینے کی منظوری دے دی، گولڈن ہینڈ شیک سے پالیسی سے پاکستان ریلوے، پی آئی اے و دیگر وفاقی ادارے مستفید ہوسکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وفاقی گورنمنٹ کے ملازمین کو گولڈن ہینڈ شیک دینے کی منظوری دے دی گئی۔ گولڈن ہینڈ شیک سے پاکستان ریلوے، پی آئی اے و دیگر وفاقی اداروں کے ملازمین مستفید ہوسکتے ہیں۔ جاری تفصیلات کے مطابق 20 سال اور اس سے زیادہ سروس کرنے والے ملازم گولڈن ہینڈ شیک کے اہل ہوں گے۔جبکہ گریڈ 01 تا گریڈ 14 تک ملازمین پالیسی سے مستفید ہوں گے۔

اسی طرح گریڈ۔ 1 تا 5 تک کے ملازمین سروس مکمل ہونے پر 40 لاکھ وصولی کے حقدار ہوں گے۔ گریڈ 6 تا 9 گریڈ تک کے ملازمین 60 لاکھ وصولی کے حقدار ہوں گے۔گریڈ 7 تا 11 تک کے ملازمین 80 لاکھ وصولی کے حقدار ہوں گے۔گریڈ 12 تا 14 تک کے ملازمین 1 کروڑ وصولی کے حقدار ہوں گے۔

وزیر اعظم شہباز شریف صاحب کا کہنا ہے کہ پالیسی IMF کی سرکاری ملازمین کے ساتھ سخت شرائط اور خزانہ پر بوجھ کو مدنظر رکھتے ہوئی بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پالیسی کو قومی اسمبلی اجلاس میں بل پاس کرواکر عملدرآمد کروایا جائے گا۔مزید کہنا تھا کہ پالیسی سے خزانہ پر بوجھ کم ہوگا اور ہزاروں ملازمین مستفید ہوں گے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *