آئی سی سی ون ڈے رینکنگ، بابر اعظم سے پہلی پوزیشن چھن گئی

آئی سی سی ون ڈے رینکنگ، بابر اعظم سے پہلی پوزیشن چھن گئی

آئی سی سی نے ون ڈے  پلیئرز رینکنگ جاری کردی، بابر اعظم سے پہلی پوزیشن چھن گئی۔

بابر اعظم ایک درجہ تنزلی کے بعد دوسری پوزیشن پر چلے گئے ہیں جبکہ بھارتی بیٹر شبھمن گل پہلی پوزیشن پر آ گئے ہیں۔

نئی ون ڈے رینکنگ کے مطابق بھارت کے روہت شرما تیسرے، جنوبی افریقہ  کے اینرک کلاسن ایک درجہ بہتری کے بعد چوتھے اور نیوزی لینڈ کےڈیرل مچل دو درجے بہتری کے بعد پانچویں نمبر پر  پہنچ گئے ہیں۔

چیمپیئنز ٹرافی2025 : نیوزی لینڈ نے پاکستان کو جیت کیلئے 321 رنز کا ہدف دیدیا

پاکستانی ٹیم کے کپتان محمد رضوان 6 درجے بہتری کے بعد 15 ویں پوزیشن پر چلے گئے ہیں۔  ون ڈے بائولنگ رینکنگ میں افغانستان کے راشد خان کی ایک درجہ تنزلی ہو گئی ہے وہ دوسرے نمبر پر آ  گئے ہیں۔

بائولنگ میں سری لنکا کے مہیش تھیکشانا نمبر ون بولر بن گئے ہیں جب کہ پاکستان کے شاہین آفریدی ایک درجہ تنزلی کے بعد 5 ویں پوزیشن پر چلے گئے ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *