دھند اور بارش کے باعث 6 پروازیں منسوخ، 14 تاخیر کا شکار

دھند اور بارش کے باعث 6 پروازیں منسوخ، 14 تاخیر کا شکار

ملک میں جمعرات کو شروع ہونے والی شدید بارش اور دھند کے باعث اندرون ملک خصوصاً شمالی علاقوں کے لیے 6 پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں جس سے فلائٹ آپریشن متاثر ہوا ہے۔ فیصل آباد، ملتان، سیالکوٹ اور اسلام آباد کے ہوائی اڈوں پر شدید دھند کی وجہ سے حد نگاہ متاثر ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:دو ایئر لائنز کا جلد پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان پروازیں شروع کرنے کا اعلان

لاہور ائیرپورٹ پر گرج چمک کے ساتھ جبکہ پشاور میں جزوی بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ فلائٹ شیڈول کے مطابق اسلام آباد سے گلگت جانے والی 4 پروازیں (پی کے 601، 602، 605 اور 606) منسوخ کردی گئی ہیں۔

علاوہ ازیں اسلام آباد سے سکردو جانے والی 2 پروازیں (پی کے 451 اور 452) بھی منسوخ کردی گئی ہیں۔ فلائٹ شیڈول میں مختلف ہوائی اڈوں پر 14 دیگر پروازوں کی آمد اور روانگی میں تاخیر کی نشاندہی کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:دھند کا راج برقرار، پی آئی اے کا آپریشن بھی متاثر

ادھر محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 12 گھنٹوں کے دوران بالائی پنجاب، اسلام آباد، بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ اس مدت کے دوران ملک کے دیگر مقامات پر بھی شدید بارش اور بھاری برفباری کا امکان ہے۔

پوٹھوہار اور شمال مشرقی پنجاب میں چند مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے جبکہ جمعرات کی صبح بڑے شہروں کا جو درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا، اس کے مطابق اسلام آباد 11، لاہور 14، کراچی 23، پشاور 10، کوئٹہ 3، گلگت 6، مری 2 اور مظفر آباد 11 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرات رہا ہے۔

مقبوضہ جموں کشمیر میں موسم کی پیشگوئی کے مطابق سرینگر، پلوامہ، اننت ناگ، شوپیاں، بارہمولہ، لیہہ میں مطلع آبر آلود رہنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ جموں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پی آئی اے کی برطانیہ کیلئے براہ راست پروازیں فروری میں بحال ہونے کا امکان

کشمیر میں جمعرات کی صبح ریکارڈ کیے گئے درجہ حرات میں سری نگر میں 2 ڈگری سینٹی گریڈ، جموں میں 13 ڈگری سینٹی گریڈ، لیہہ میں منفی 10 ڈگری سینٹی گریڈ، پلوامہ میں منفی 1 ڈگری سینٹی گریڈ، اننت ناگ میں 2 ڈگری سینٹی گریڈ، شوپیاں میں 0 ڈگری سینٹی گریڈ اور بارہمولہ میں 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *