پی ٹی آئی والوں نے سمجھوتے کے تحت عمران خان کو اندر رکھا ہے، فیصل واوڈا

پی ٹی آئی والوں نے سمجھوتے کے تحت عمران خان کو اندر رکھا ہے، فیصل واوڈا

سینیٹر فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا ہے کہ پی ٹی آئی والوں نے سمجھوتے کے تحت عمران خان کو اندر رکھا ہوا ہے۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کسٹمز ایجنٹس کی ایسوسی ایشن نے خط لکھا ہے کہ یہ لوگ 400 ارب روپے حکومت پاکستان کو دیتے ہیں۔

فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ میں حیران ہوں کہ ہم کدھر جا رہے ہیں، حکومت کا نقصان ہورہا ہے۔ سندھ اور پنجاب کے نوگو علاقوں کیلئے فوج کو بلایا جا رہا ہے، جب ہر چیز کیلئے فوج کو بلایا جاتا ہے تو تعریف بھی تو کریں۔

پاکستان کا سب سے جھوٹا شخص بانی پی ٹی آئی ہے، پرویز خٹک کا دعویٰ

ان کا کہنا تھا کہ آرمی چیف ایک ٹیم لیڈر کا کردار ادا کررہے ہیں، آرمی چیف نے پہلے ہی ہدایات دی ہوئی ہیں، میں آپ لوگوں کا مسئلہ حل کرانے کیلئے آیا ہوں اور میرے کہنے پر ہڑتال ختم کررہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی والے خود نہیں چاہتے کہ عمران خان باہر آئیں، پی ٹی آئی ن لیگ کی ضامن ہے، تحریک انصاف والوں نے سمجھوتے کے تحت بانی پی ٹی آئی کو اندر رکھا ہوا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *