علی امین گنڈاپور خیبر پختونخوا کی شناخت مٹانے کے مشن پر گامزن ہیں، فیصل کریم کنڈی

علی امین گنڈاپور خیبر پختونخوا کی شناخت مٹانے کے مشن پر گامزن ہیں، فیصل کریم کنڈی

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کو دہشتگردوں کے حوالہ کرنے والے شخص کے نام پر ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم کا نام رکھنا پختونوں کے زخموں پر نمک پاشی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:حکومت نوجوانوں کیلئے کھیلوں کے میدان بنائے: گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی

اتوار کو میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور اس صوبہ کی شناخت مٹانے اور اسے تباہ کرنے کے مشن پر گامزن ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سانحہ 9 مئی کے مرکزی کردار کے نام پر کرکٹ اسٹیڈیم کا نام رکھنا ریاست دشمن قوتوں کو تقویت دینے کے مترادف ہے، ارباب نیاز اسٹیڈیم کے نام کی تبدیلی کے خلاف پشاور کے غیور عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

مزید پڑھیں:پی ٹی آئی والے این آر او چاہتے ہیں جو نہیں مل سکتا، فیصل کریم کنڈی

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ گزشتہ 11 سال سے اقتدار پر قابض جماعت ارباب نیاز خان اسٹیڈیم کی تزئین و آرائش و بحالی تک نہ کرسکی اور اس کا نام تبدیل کرنے آ گئی۔

 انہوں نے کہا کہ ایک جانب یہ نااہل حکومت ہے جبکہ دوسری جانب وفاقی حکومت اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) ہے جنہوں نے لاہور اور کراچی کے اسٹیڈیمز کو چند ہفتوں میں مثالی بنا دیا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *