سعودی عرب میں ماہ صیام کا چاند جمعہ کے روز نظر آنے کی قوی امید ظاہر کی گئی ہے جس سے مقدس مہینے کا آغاز ہفتہ یکم مارچ سے متوقع ہے۔
تفصیلات کے مطابق مملکت سعودی عرب کی سپریم کورٹ نے شہریوں اور مکینوں سے رمضان المبارک 1446 ہجری 2025 بروز جمعہ 28 فروری کی شام کا چاند نظر آنے کی جانچ کرنے کی اپیل کی ہے۔
چہارشنبہ، 26 فروری کو ایک بیان میں، عدالت نے ننگی آنکھوں سے یا دوربین کے ذریعے چاند دیکھنے والے مسلمانوں سے کہا کہ وہ قریبی عدالت میں رپورٹ کریں اور اپنی شہادتیں درج کریں، یا قریبی مرکز کو رپورٹ کریں جو عدالت سے رابطہ کر سکتا ہے۔