پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز نے رمضان المبارک اور عیدالفطر کے موقع پر کینیڈا اور پیرس کیلئے کرایوں میں نمایاں کمی کا اعلان کردیا۔
قومی ایئرلائن کے مطابق ٹورنٹو (کینیڈا) سے کراچی جانے والے مسافروں کے لیے ٹکٹوں پر 10 فیصد جبکہ پیرس (فرانس) سے اسلام آباد کا سفر کرنے والوں کے لیے کرایوں میں 15 فیصد رعایت دی جائے گی۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق ٹورنٹو سے کراچی جانے والے مسافر 31 مارچ تک اس پیشکش سے فائدہ اٹھا سکتے ہیںبشرطیکہ بکنگ 10 مارچ تک مکمل کرلی جائے۔ اسی طرح پیرس سے اسلام آباد کے لیے ٹکٹوں کی بکنگ 2 مارچ تک کی جاسکتی ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ یہ رعایتی پیشکش 28 فروری سے 16 مارچ تک دستیاب ہوگی اور مسافر آن لائن بکنگ کے ذریعے بھی اس سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔