حکومت پی ٹی آئی پرمقدمات بنانے میں مشغول رہی اور ملک مسائل کی لپیٹ میں آگیا، عمر ایوب

حکومت پی ٹی آئی پرمقدمات بنانے میں مشغول رہی اور ملک مسائل کی لپیٹ میں آگیا، عمر ایوب

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیئر رہنما اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے الزام عائد کیا ہے کہ حکومت پی ٹی آئی کے خلاف کیسز بنانے میں مشغول ہے اورملک مہنگائی، دہشتگردی کی لپیٹ میں آگیا ہے۔

جمعرات کو پارلیمنٹ سے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما عمرایوب نے کہا کہ اپوزیشن الائنس میں موجود تمام پارٹیاں ایک پیج پرآ رہی ہیں، اپوزیشن کی سیاسی پارٹیوں کا ایک ہی ہدف ہے کہ ملک میں آئین و قانون کی بالادستی ہونی چاہیے۔

عمرایوب نے کہا کہ عدالتیں فیصلے میرٹ پر کریں گی تو ملک میں خوشحالی آئے گی،  اشیائے خورونوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں، بجلی و گیس کی قیمتوں میں بہت زیادہ اضافہ ہو چکا ہے، ملک میں کاروبار سکڑ چکا ہے، دہشتگردی بڑھ رہی یے، ملک کے سیکیورٹی اداروں کا جو کام ہے وہ نہیں کر رہے ہیں، ہمارے نوجوان سپاہی وافسران شہید ہو رہے ہیں۔

عمر ایوب نے الزام لگایا کہ پاکستان میں امن و امان قائم کرنے والے تقریباً 13 ادارے ہیں، لیکن ان کا ایک ہی مقصد پی ٹی آئی کے لوگوں کے خلاف کیسز بنانا ہے ۔

عمرایوب نے الزام عائد کیا کہ آصف علی زرداری اور ان کا بیٹا بلاول بھٹو زرداری سندھ کے عوام کو بڑا دھوکا دینے جا رہے ہیں، یہ لوگ سندھ کا پانی بیچنے جا رہے ہیں۔ پیکا ایکٹ پر بلاول مگر مچھ کے آنسو رو رہا ہے لیکن یہ خود اس میں ملوث تھا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *