حکومت کے بیرونی قرضوں میں سالانہ بنیادوں پر کمی ہو گئی

حکومت کے بیرونی قرضوں میں سالانہ بنیادوں پر کمی ہو گئی

حکومت کے بیرونی قرضوں میں جنوری کے دوران سالانہ بنیادوں پرکمی ہو گئی ہے۔

اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمارکے مطابق جنوری کے اختتام تک حکومت کے بیرونی قرضوں کا حجم 21880 ارب روپے رہا جوگزشتہ سال جنوری کے مقابلہ میں 1.5 فیصد کم ہے۔

روپے کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری، ڈالر مزید مہنگا

گزشتہ سال جنوری میں حکومت کے بیرونی قرضوں کا حجم 22216 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا تھا، دسمبرکے مقابلہ میں جنوری میں حکومت کے بیرنی قرضوں میں ماہانہ بنیادوں پر0.5 فیصد اضافہ ہوا۔

دسمبرمیں حکومت کے بیرونی قرضوں کا حجم 21764 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا تھا جوجنوری میں بڑھ کر21880 ارب روپے ہو گیا۔

اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق جنوری کے اختتام پرحکومت کے مجموعی قرضوں کا حجم 72123 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا ہے جس میں اندرونی قرضے 50243 اررب روپے اوربیرونی قرضے 21880 ارب روپے ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *