لاہور،ایل پی جی کی سرکاری قیمتیں نظرانداز، مافیا عوام سے من مانے نرخ وصول کرنے لگا۔
ایل پی جی کی قیمتیں بھی آسمان پر پہنچ گئیں،اوگرا کی مقررہ قیمتوں کی جگہ من مانی قیمتیں وصول کی جانے لگی۔ نجی ٹی وی کے مطابق 248روپے فی کلو گرام ا یل پی جی 260 روپے سے لے کر 290روپے تک فروخت کی جارہی ہے۔
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے ا یل پی جی کی قیمت یکم مارچ سے چھ روپے کلو کم کر کے 248 روپے فی کلو گرام مقرر کی تھی مگر لاہور کے مختلف علاقوں میں کہیں بھی ا یل پی جی سرکاری قیمت پر دستیاب نہیں۔
کوئی کلو کے ساتھ بیس روپے زیادہ لے رہا ہے تو کوئی 30 روپے، بعض جگہوں پر50 سے 60 روپے فی کلو زیادہ وصول کئے جا رہے ہیں۔