اسد قاسم بلوچستان سے جنرل نشست پر سینٹر منتخب ہوگئے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق اسد قاسم آزاد حیثیت سے سینیٹر منتخب ہوئے ہیں، وہ سابق سینٹر محمد قاسم رونجھو کی خالی نشست پر سینٹر منتخب ہوئے ہیں۔ بی این پی مینگل کے سینیٹر محمد قاسم رونجھو نے 26 ویں آئینی ترمیم میں ووٹ ڈالنے پر اپنی نشست سے استعفی دے دیا تھا۔ نومنتخب سینیٹر اسد قاسم سابق سینٹر محمد قاسم کے صاحبزادے ہیں۔
دوسری جانب دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے اختیار ولی خان کو کوآرڈینیٹر برائے خیبرپختونخوا امور تعینات کر دیا۔اختیار ولی خان کی بطور کوآرڈینیٹر تعیناتی اعزازی بنیادوں پر کی گئی ہے۔ وزیراعظم آفس کی جانب سے اختیار و لی خان کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔ گزشتہ روز اختیار ولی نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی تھی۔