حکومت نے ڈیجیٹل پرائز بانڈ متعارف کرانے کا فیصلہ کرلیا

حکومت نے ڈیجیٹل پرائز بانڈ متعارف کرانے کا فیصلہ کرلیا

حکومت نے ملک میں سرمایہ کاری کے نظام کو مزید محفوظ بنانے کے لیے ڈیجیٹل پرائز بانڈ متعارف کرانے کا فیصلہ کرلیا، جس کا لین دین موبائل ایپلی کیشن کے ذریعے ممکن ہوگا۔

وزارت خزانہ کی ہدایت پر جاری کیے جانے والے یہ بانڈز کاغذی بانڈز کی جگہ لیں گے، جس سے چھپائی اور لاجسٹکس کے اخراجات مکمل طور پر ختم ہو جائیں گے، جبکہ بانڈز کے چوری، ضائع ہونے یا خراب ہونے کا خطرہ بھی کم ہو جائے گا، کیونکہ یہ ہر خریدار کے نام پر رجسٹرڈ ہوں گے۔

مزید پڑھیں: 200 روپے مالیت کے پرائز بانڈز کی قرعہ اندازی 17مارچ کو فیصل آباد میں ہوگی

ابتدائی طور پر 500، 1,000، 5,000 اور 10,000 روپے مالیت کے بانڈز جاری کیے جائیں گے، جنہیں نیشنل سیونگز موبائل ایپ یا مرکزی ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز (CDNS) کے منظور شدہ چینلز کے ذریعے خریدا جا سکے گا جبکہ ادائیگی براہ راست بینک یا قومی بچت اکاؤنٹ کے ذریعے ہوگی۔

ان  پرائز بانڈز کی قرعہ اندازی سہ ماہی بنیادوں پر یا وزارت خزانہ کی ہدایات کے مطابق کی جائے گی اور جیتنے والی رقم متعلقہ بینک یا قومی بچت اکاؤنٹ میں منتقل کی جائے گی تاہم انعامی رقم پر ٹیکس عائد ہوگا، جبکہ اسے زکوٰۃ سے مستثنیٰ قرار دیا جائے گا۔

حکومت نے بانڈ ہولڈرز کو نامزدگی (نامینی) کی سہولت بھی دی ہے، جسے بعد میں تبدیل یا منسوخ کیا جا سکتا ہےجبکہ بانڈ ہولڈر کے انتقال کی صورت میں اصل سرمایہ اور انعامی رقم وراثتی سرٹیفکیٹ کے مطابق قانونی وارثوں کو منتقل کی جائے گی، تاہم اگر کل رقم 5 لاکھ روپے سے کم ہو تو ادائیگی نامزد شخص کو براہ راست کر دی جائے گی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *