بھارتی کپتان روہت شرمانے اپنی ریٹائرمنٹ سے متعلق چلنے والی خبروں پر خاموشی توڑ دی۔
بھارتی کپتان روہت شرما نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی جیتنے کے بعد پریس کانفرنس ختم کرتے ہی اپنی ریٹائرمنٹ سے متعلق افواہوں کی تردید کر دی۔ انہوں نے کہا کہ میں یہ کہنا چاہوں گا کہ ابھی میں ریٹائر نہیں ہورہا، لوگ جھوٹی افواہیں پھیلا رہے ہیں۔ آگے بڑھیں اور کرکٹ پر توجہ دیں۔
چیمپئنز ٹرافی جیتنے کے بعدپریس کانفرنس میں انہوں نے واضح کیا کہ میں اس فارمیٹ سے ابھی ریٹائر نہیں ہورہا، کوئی افواہیں نہ پھیلائیں۔ انہوں نے ٹورنامنٹ میں اسپنرز کے کردار کو ٹیم کی کامیابی میں اہم قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ جب ہمیں دبئی میں کھیلنے کا پتہ چلا تو ہم نے 4اسپنرز کو منتخب کیا کیونکہ دبئی کی پچ کافی عرصے سے کرکٹ کیلئے استعمال ہورہی تھی، جہاں کافی کرکٹ ہوچکی ہو، وہاں اسپنرز میچ ونر بن سکتے ہیں۔ ٹیم کے اسپنرز کو اسی بنیاد پر منتخب کیا گیا اور انہوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
واضح رہے کہ انڈیا نے نیوزی لینڈ کو 4وکٹوں سے شکست دے پر چیمپئنز ٹرافی 2025جیت لی۔