مقبوضہ کشمیر کی 2 تنظیموں پر پابندی کا بھارتی اقدام، پاکستان کی شدید الفاظ میں مذمت

مقبوضہ کشمیر کی 2 تنظیموں پر پابندی کا بھارتی اقدام، پاکستان کی شدید الفاظ میں مذمت

پاکستان نے ’عوامی ایکشن کمیٹی‘ اور ‘جموں کشمیر اتحاد المسلمین’ کو 5 سال کے لیے ’کالعدم تنظیمیں‘ قرار دینے کے بھارتی حکام کے فیصلے کی مذمت کی ہے۔

’عوامی ایکشن کمیٹی‘ کی سربراہی ممتاز سیاسی و مذہبی رہنما میر واعظ عمر فاروق کر رہے ہیں جبکہ ’جموں کشمیر اتحاد المسلمین‘ کی بنیاد ایک اور قابل ذکر سیاسی اور مذہبی رہنما مولانا محمد عباس انصاری نے رکھی تھی، جنہوں نے 2022 میں اپنی وفات تک اس کی سربراہی کی ہے۔واضح رہےکہ بھارتی حکام کے اس حالیہ فیصلے کے بعد کالعدم کشمیری سیاسی جماعتوں اور تنظیموں کی تعداد 16 ہوگئی ہے۔

پاکستان کے دفتر خارجہ کی جانب سے جاری مذمتی بیان میں کہا گیا ہے کہ مختلف سیاسی جماعتوں اور تنظیموں پر پابندی لگانا بھارت کے غیر قانونی قبضے اور مقبوضہ جموں کشمیر میں بھارتی حکام کے جبری ہتھکنڈوں کی روش کا ایک اور مظہر ہے۔

دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ بھارت کا یہ اقدام سیاسی سرگرمیوں اور اختلاف رائے کو دبانے کی خواہش کی عکاسی کرتا ہے۔ یہ اقدام جمہوری اقدار اور انسانی حقوق کے بین الاقوامی قوانین کو بھی نظر انداز کرتا ہے۔

بیان میں دفتر خارجہ نے بھارتی حکومت پر زور دیا کہ وہ کشمیری سیاسی جماعتوں پر عائد پابندیاں ختم کرے۔ تمام سیاسی قیدیوں کو رہا  کرے اور جموں کشمیر کے بارے میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں پر ایمانداری سے عمل درآمد کرے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *