جعفر ایکسپریس آپریشن کامیاب، تمام مسافروں کو بازیاب کرا لیا گیا

جعفر ایکسپریس آپریشن کامیاب، تمام مسافروں کو بازیاب کرا لیا گیا

سیکیورٹی فورسز نے جعفر ایکسپریس آپریشن میں تمام مغویوں کو بحفاظت بازیاب کرالیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آپریشن جعفر ایکسپریس مکمل کر لیا گیا، سیکیورٹی فورسز نے آپریشن میں تمام 33دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا۔ پاک فوج کے جوانوں نے اپنی مہارت سے ایک بھی خود کش بمبار کو پھٹنے کا موقع نہیں دیا۔

مزید پڑھیں: اب کھیل تبدیل ہو چکا ہے، دہشتگردوں کا اسلام اور پاکستان سے کوئی تعلق نہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر 

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ 11مارچ کو ایک بجے کے قریب ریلوے ٹریک ک ودھماکے سے اڑایا گیا۔ ریلوے میں 440 مسافرسوارتھے، جنہیں یرغمال بنایا گیا تھا۔

پاک فوج کے مطابق مغویوں کو مرحلہ واررہا کرایا گیا۔ کل شام 100 کے لگ بھگ مسافروں کو بازیاب کروایا گیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ دہشتگرد مسافروں (خاص طور پر خواتین اور بچوں) کو انسانی ڈھال کے طورپراستعمال کررہے تھے۔ کلیئرنس آپریشن کے دوران انتہائی مہارت اور احتیاط کا مظاہرہ کیا گیا تاکہ معصوم جانیں بچائی جاسکیں۔ کلیئرنس آپریشن کے بعد بازیاب یرغمال مسافروں کو پاک فوج کے جوانوں نے بحفاظت محفوظ مقام پر منتقل کیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز کا آپریشن ختم ہوچکا ہے اورحملے میں ملوث تمام دہشتگرد مارے جا چکے ہیں۔ ہلاک ہونیوالے دہشتگردوں کی تعداد 33 تھی۔ دوسری جانب 21 مسافردہشتگردوں کی بربریت کا شکار ہوئے اور آپریشن کے دوران ایف سی کے 4 جوانوں کودہشتگردوں نے شہید کیا۔

پاک فوج کا عزم ہے کہ دہشتگردوں کو کسی صورت اپنے قدم جمانے نہیں دیں گے۔ ان دہشتگردوں کا دین اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

جعفر ایکسپریس کے بازیاب مسافروں کا پاک فوج اور ایف سی کو خراج تحسین

جعفر ایکسپریس پر دہشتگردانہ حملے میں بازیاب ہونے والے مسافروں کا کہنا ہے کہ ایف سی کے جوانوں نے ہمارا بہت خیال رکھا۔

بازیاب مسافروں نے کہا کہ پنیر ریلوے سٹیشن سے ہم مال گاڑی کے ذریعے مشک آئے ہیں۔ایف سی کے جوانوں نے ہماری بہت خدمت کی ہے ہمارا روزہ بھی کھلوایا ہے۔مشک میں ہمیں کھانا بھی دیا گیا اور یہاں بھی ہماری بڑی خدمت کی گئی ہے۔

ایک بازیاب مسافر کا کہنا تھا کہ:”جعفر ایکسپریس سانحہ کے بعد ہمیں پاک آرمی اور ایف سی نے یہاں سبی پہنچایا گیا ہے جہاں سے ہمیں پنجاب روانہ کیا جائے گا“۔

مسافر کے مطابق جعفر ایکسپریس میں اچانک دھماکا ہوا اور اس کے بعد فائرنگ کی آوازیں آنا شروع ہو گئیں، ایف سی نے ہمیں فوری ریسکیو کیا۔آٹھ نمبر ٹنل کے قریب کچھ دہشتگردوں نے حملہ کیا، بم دھماکا بھی کیا جس سے ٹریک کو بھی نقصان پہنچا۔ایف سی کے جوانوں نے بہت اچھا ردعمل دیا اور دہشتگردوں کی قید سے ڈیڑھ دو سو مسافروں کو رہا کرا لیا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *