پنجاب کے سرکاری اور نجی کالجز میں بھارتی گانوں پر رقص اور غیر اخلاقی سرگرمیوں پر پابندی عائد

پنجاب کے سرکاری اور نجی کالجز میں بھارتی گانوں پر رقص اور غیر اخلاقی سرگرمیوں پر پابندی عائد

پنجاب کے نجی و سرکاری کالجوں  کی تقریبات میں بھارتی گانوں پر رقص اورغیر اخلاقی سرگرمیوں پر پابندی لگا دی گئی ہے۔

کالجوں کے فن فئیر اور اسپورٹس گالا میں بھارتی گانوں پر رقص کے واقعات پر ڈائریکٹوریٹ آف کالجز نےنوٹس لیتے ہوئے پنجاب کے سرکاری و نجی کالجز میں غیر اخلاقی سرگرمیوں پر پابندی عائد کر دی ہے۔

سوشل میڈیا وار فیئر کو بھی انڈین میڈیا لیڈ کر رہا تھا، لیفٹننٹ جنرل احمد شریف

نجی ٹی وی نے ڈائریکٹوریٹ آف پبلک انسٹرکشن کالجز پنجاب کی جانب سے جاری کئے گئے اعلامیہ کے حوالے سے بتایا کہ کالجوں کے فن فیئر اور اسپورٹس گالا میں غیر اخلاقی سرگرمیوں کا انکشاف سامنے آیا ہے۔

مراسلہ میں انکشاف کیا گیا کہ طلبہ اور اساتذہ نے ہمسایہ ممالک کے نغموں پر رقص کیا، تعلیمی اداروں میں ایسی سرگرمیاں منفی تاثر پیدا کرتی ہیں، تمام ڈائریکٹوریٹ آف کالجز ایسی سرگرمیاں روکیں۔

مراسلے میں کہا گیا کہ ہدایات پر عمل نہ ہوا تو کالج پرنسپل، ڈپٹی ڈائریکٹر اور ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن پر اس کی ذمہ داری عائد ہو گی، غفلت برتنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *