چینی کی تھوک قیمت میں 10 روپے فی کلو کی کمی آ گئی، جس کے بعد چینی کی ایکس مل قیمت 163 روپے سے کم ہو کر 153 روپے فی کلو ہو گئی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق صدر کریانہ مرچنٹس ایسوسی ایشن پنجاب عارف گجر نے بتایا ہے کہ وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کے نوٹس لینے کے بعد چینی کی تھوک قیمت میں کمی آئی ہے تاہم بازار میں چینی کی قیمت 165 روپے سے نیچے آنے میں چند دن لگیں گے۔