گورنر ہاؤس لاہور میں یوم پاکستان کے موقع پر سول ایوارڈز کی تقریب منعقد کی گئی جس میں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات سرانجام دینے والی شخصیات کو اعزازات سے نوازا۔
معروف صحافی سلمان غنی کو صحافت میں بہترین کارکردگی پر ستارہ امتیاز جبکہ اینکر پرسن کامران شاہد کو میڈیا انڈسٹری میں نمایاں خدمات پر تمغہ امتیاز سے نوازا گیا۔
کولن ڈیوڈ جان مرحوم کو دیا جانے والا ستارہ امتیاز ان کی بیوہ پروفیسر رخسانہ ڈیوڈ نے وصول کیا جبکہ میاں رفیق نے اپنے مرحوم والد میاں عزیز احمد کی جانب سے ایوارڈ قبول کیا۔
صدارتی ایوارڈ برائے پرائیڈ آف پرفارمنس حاصل کرنے والوں میں حامد رانا، صاحبہ ارشد اور عامر اشفاق شامل تھے جبکہ تمغہ امتیاز رفیع الدین، عماد شکیل بٹ، رباب سکندر اور سینئر اینکر مزمل سہروردی کو دیا گیا۔ سینئر صحافی نصراللہ ملک اور منیب فاروق، ڈاکٹر رفیع الدین اور گلوکارہ فریحہ پرویز کو بھی ایوارڈز سے نوازا گیا۔