Skip to content
نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف ون ڈے اسکواڈ کا اعلان کر دیا
Home - کھیل - نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف ون ڈے اسکواڈ کا اعلان کر دیا
نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف ون ڈے اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔
نیوزی لینڈ ون ڈے اسکواڈ کی قیادت ٹام لیتھم کریں گے جبکہ پاکستانی نژاد محمد عباس کو بھی ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔
نیو زی لینڈ بورڈ کے مطابق چیمپیئنز ٹرافی کا فائنل کھیلنے والے اسکواڈ کے آٹھ کھلاڑی پاکستان کے خلاف ون ڈے اسکواڈ کا حصہ ہیں۔
ون ڈے اسکواڈ میں آدی اشوک، مائیکل بریسویل، مارک چیپمین، جیکب ڈفی، مچل ہے ، نک کیلی، ول او رورکے، بین سئیرز، نیتھن سمتھ اور ول ینگ شامل ہیں۔
دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز کا پہلا میچ 29 مارچ جبکہ دوسرا 2 اپریل اور تیسرا 5 اپریل کو کھیلا جائے گا۔