پاکستان سپر لیگ (PSL) کے دسویں سیزن کے لیے متبادل کھلاڑیوں کے ڈرافٹ کا انعقاد کیا گیا، جس میں مختلف فرنچائزز نے اپنے اسکواڈز کو مضبوط بنانے کے لیے نئے کھلاڑیوں کا انتخاب کیا۔
پشاور زلمی نے جنوبی افریقی آل راؤنڈر جارج لنڈے کو کوربن بوش کی جگہ ڈائمنڈ کیٹیگری میں شامل کیا۔ اس کے علاوہ گولڈ کیٹیگری میں ناہید رانا کی جگہ ریزرو کرلی۔
اسلام آباد یونائیٹڈ نے آسٹریلیا کے مشہور وکٹ کیپر بلے باز ایلکس کیری کو راسی وین ڈیرڈوسن کے متبادل کے طور پر جزوی اسکواڈ میں شامل کرلیا۔
کراچی کنگز نے سلور کیٹیگری میں لٹن داس کی جگہ ریزرو کی، جبکہ کین ولیمسن کو بھی ٹیم میں شامل کیا گیا۔ دوسری جانب کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے نیوزی لینڈ کے مارک چیپمین مارک چیپمین کی پک کو ریزور کرلیا۔