پنجاب حکومت کا 14 اپریل کو پنجابی ثقافت کا دن منانے کا فیصلہ

پنجاب حکومت کا 14 اپریل کو پنجابی ثقافت کا دن منانے کا فیصلہ

پنجاب حکومت کی جانب سے صوبے بھر میں 14 اپریل کو پنجابی ثقافت کا دن منانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس حوالے سے صوبے کے تمام سرکاری اداروں کو مراسلہ جاری کر دیا  گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کی ہدایات پر شعبہ معلومات و ثقافت پنجاب نے  صوبے بھر میں 14 اپریل کو پنجابی ثقافت کا دن منانے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے اور اس حوالے سے صوبہ کے تمام سرکاری اداروں کو بھی مراسلہ بھجوا دیا گیا۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ اداروں کے صوبائی و ضلعی سربراہان ثقافتی لباس زیب تن کریں گے، مرد سر پر پگڑی اور خواتین چنری اوڑھیں گی۔

مزید پڑھیں: نوجوانوں کیلئے سنہری موقع، نادرا کا گریجوایٹ انٹرن شپ پروگرام 2025 کا آغاز

صوبائی اور ضلعی سطح پر پنجابی مشاعرے اور نعتیہ محافل کے انعقاد کی بھی ہدایت کی گئی ہے، سکولوں اور کالجوں کی انتظامیہ کو بھی ثقافتی دن میں بھرپور شرکت کی ہدایت کی گئی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *