بجلی صارفین کو مزید ریلیف دینے کیلئے بلوں میں ٹی وی فیس ختم کرنے کا فیصلہ

بجلی صارفین کو مزید ریلیف دینے کیلئے بلوں میں ٹی وی فیس ختم کرنے کا فیصلہ

حکومت نے بجلی صارفین کو مزید ریلیف دینے کیلئے بلوں میں ٹی وی فیس ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق بجلی بلوں میں ٹی وی لائسنس فیس ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ وزارت توانائی پاور ڈویژن نے ٹی و ی لائسنس فیس ختم کرنے کا منصوبہ تیار کرلیا ہے۔

وزیر توانائی نے 6 بجلی کمپنیوں کی نجکاری کا اعلان کر دیا

گھریلو صارفین سے بجلی کے بلوں میں ٹی و ی لائسنس فیس کی مد میں ہر ماہ 35 روپے وصول کئے جاتے ہیں اور انڈسٹری اور کمرشل صارفین سے بھی ٹی وی فیس کی مد میں بل میں پیسے وصول کئے جاتے ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر بجلی بلوں میں ٹی و ی فیس اور دیگرغیر ضروری سرچارجز ختم کرنے کا پلان تیار کر لیا گیا ہے۔ اگلے ہفتے وزیراعظم کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں سفارشات پیش کی جائیں گی۔ ٹی و ی فیس کی مد میں تقریباً ڈیڑھ ارب روپے عوام سے وصول کئے جاتے ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *