شہرام ترکئی نے بھی علی امین گنڈاپور کے بیانات کی تحقیقات کا مطالبہ کر دیا

شہرام ترکئی نے بھی علی امین گنڈاپور کے بیانات کی تحقیقات کا مطالبہ کر دیا

شہرام ترکئی نے بھی علی امین گنڈاپور کے بیانات کی تحقیقات کا مطالبہ کر دیا۔

شہرام ترکئی نے ایکس پر اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ میں پارٹی کی مرکزی لیڈر شپ سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے بیان کی مکمل تحقیقات ہونی چاہیے۔

اس حوالے سے عمران خان کا موقف قوم کے سامنے لایا جائے، ہم وزیراعلیٰ کے بیان کا جواب دینے کا حق محفوظ رکھتے ہیں مگر موجودہ حالات میں ایسے بیانات سے عمران خان کی تحریک کو نقصان پہنچے گا۔

کسی کو بلوچستان کے امن میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، کور کمانڈر کانفرنس

شہر ام ترکئی نے کہا کہ ہماری توجہ عمران خان اور بے گناہ قیدیوں کی رہائی پر مرکوز ہونی چاہیے ناکہ بیانات کے ذریعے پارٹی کے اندرونی معاملات کو ہوا دے کر عمران خان کی رہائی کی جدوجہد کو کمزور نہیں کرناچاہیے۔

وزیراعلیٰ کو چاہیے کہ وہ اپنی تمام تر توانائیاں صوبے میں بہتر گورننس، امن و امان کی بحالی پر مرکوز رکھیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *