نیوزی لینڈ سے سیریز ہمارے لیے مشکل تھی : کپتان قومی کرکٹ ٹیم محمد رضوان

نیوزی لینڈ سے سیریز ہمارے لیے مشکل تھی : کپتان قومی کرکٹ ٹیم محمد رضوان

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ سےسیریز ہمارے لئے مشکل تھی۔

تفصیلات کے مطابق ماؤنٹ مونگانوئی میں تیسرے ون ڈے میچ میں شکست کے بعد میڈیا سے گفتگو کے دوران محمد رضوان کا کہنا تھا کہ اس سیریز میں ہمارے لئے مثبت چیز یہ ہوئی کہ بابر اعظم نے رنز کئے۔

یہ بھی پڑھیں:خوشدل شاہ سے افغان تماشائیوں کی بدتمیزی، پی سی بی کا ردعمل آ گیا

ان کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم کو تمام کریڈٹ دوں گا، وہ ہر شعبے میں ہم سے بہت اچھا کھیلے، نیوزی لینڈ نے ایشین کنڈیشنز میں بھی اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا تھا اور اس سیریز میں بھی عمدہ کرکٹ کھیلی۔

انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کا میلہ سجنے والا ہے ، اُمید ہے کھلاڑی شاندار پرفارمنس دیں گے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز نیوزی لینڈ نے پاکستان کو تیسرے ایک روزہ میچ میں ہرا کر 3 میچز کی سیریز 0-3 سے اپنے نام کی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:قومی ٹیم کی مایوس کن کارکردگی کا سلسلہ جاری، نیوزی لینڈ نے ونڈے سیریز میں وائٹ واش کر دیا

ون ڈے سیریز سے قبل نیوزی لینڈ نے 5 میچوں کی ٹی 20 سیریز میں گرین شرٹس کو 1-4 سے شکست دی تھی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *