پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائرز سے پہلے شائقین کرکٹ کے لیے بڑا اعلان کر دیا۔
بورڈ کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے میں مداحوں کو خوشخبری سنائی گئی ہے کہ آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائرز کے دوران شائقین کرکٹ کا قذافی ا سٹیڈیم میں داخلہ بالکل مفت ہوگا۔
واضح رہے کہ ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر کا باقاعدہ آغاز 9 اپریل سے ہوگا، قذافی سٹیڈیم مجموعی طور پر 8 میچز کی میزبانی کرے گا۔پاکستانی ویمنز ٹیم اپنا پہلا میچ آئرلینڈ کے خلاف 9 اپریل کو قذافی ا سٹیڈیم میں کھیلے گی ۔
اسی گراؤنڈ پر دوسر ے میچ میں آئرلینڈ اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں 11 اپریل کو آپس میں مد مقابل آئیں گی ۔ پی سی بی کے اعلان کے بعد ان تمام میچز کے لئے شائقین کرکٹ کا داخلہ اسٹیڈیم میں فری ہوگا۔