وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں واقع سیرینا ہوٹل کے ٹاپ فلور پر لگی آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق آگ ٹاپ فلور پر واقع کولنگ سسٹم میں لگی، آگ HVAC میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی۔
ترجمان نے بتایا کہ آگ لگنے کے فوری بعد موقع پر موجود فائر بریگیڈ نے بروقت کاروائی میں حصہ لیا، آگ بجھانے کے عمل میں مجموعی طور پر 4 فائر بریگیڈ گاڑیوں نے حصہ لیا۔
آگ پر مکمل قابو پانے کے بعد فائر بریگیڈ گاڑیاں واپس روانہ ہوگئیں۔ آگ لگنے کی وجہ سے کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔ اے سی سیکرٹریٹ، ایمرجنسی اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اور فائر بریگیڈ ٹیمز موقع پر موجود رہیں۔
واضح رہے کہ سیرینا ہوٹل میں پی ایس ایل کی ٹیمیں بھی موجود ہیں۔ ترجمان کے مطابق کھلاڑی اور منیجمنٹ سب محفوظ ہیں۔