محکمہ موسمیات کی آئندہ ہفتے ملک میں شدید گرمی کی لہر آنے کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات کی آئندہ ہفتے ملک میں شدید گرمی کی لہر آنے کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتے کے دوران ملک میں شدید گرمی کی لہر آنے کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 13 اپریل سے فضا میں ہوا کے زیادہ دباؤ کے باعث ملک کے بیشتر علاقے گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے۔

سندھ، جنوبی پنجاب اور بلوچستان میں 13 سے 18 اپریل کے دوران درجہ حرارت معمول سے 6 سے 8 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔

بجلی 1 روپے 71 پیسے سستی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا

14 سے 18 اپریل کے دوران ملک کے بالائی علاقوں، وسطی و بالائی پنجاب، خیبرپختونخوا، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں دن کا درجہ حرارت معمول سے 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اس دوران راتیں بھی غیر معمولی طور پر گرم رہیں گی، اس دوران آندھی اور تیز جھکڑ چلنے کی بھی توقع ظاہر کی گئی ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *