پختونخوا حکومت دہشتگردی پرقابو پانے کے بجائے جرگہ سےمتعلق واویلا کررہی ہے ، طلال چوہدری

پختونخوا حکومت دہشتگردی پرقابو پانے کے بجائے جرگہ سےمتعلق واویلا کررہی ہے ، طلال چوہدری

وزیرمملکت داخلہ طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی دہشتگردوں کیلئےنرم گوشہ رکھتی ہے، خیبرپخونخوا حکومت دہشتگردی پرقابو پانے کے بجائےجرگہ سے متعلق واویلا کررہی ہے۔

وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری نے  نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تجاویز آچکی ہیں، وفاق نے جب مناسب سمجھا تب صوبائی حکومت کوآن بورڈ لےگی، خارجہ پالیسی وفاق کا کام ہے جو وفاقی حکومت کو ہی کرنا ہے،پی ٹی آئی دہشتگردوں کیلئےنرم گوشہ رکھتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : عمران خان وطن کے لیے ہر بات کرنے کو تیار ہیں، لیکن ڈیل نہیں کرینگے ، شاندانہ گلزار

طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی ملکی سیکیورٹی سےمتعلق اہم اجلاس میں شریک نہیں تھی، دہشتگردی کےسب سے زیادہ واقعات خیبرپختونخوا میں ہوئے، کےپی حکومت دہشتگردی پرقابو پانےکی بجائےجرگہ سےمتعلق واویلا کررہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نےصوبائی حکومت کو افغانستان سےتعلقات بہتربنانے کی ہدایت کی تھی، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نےقبائلی عمائدین،علماء اور تاجروں کا جرگہ افغانستان بھیجنےکا اعلان کیا تھا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *