پہلگام واقعے کے بعد بھارتی میڈیا پر جیسے سکتہ طاری ہو گیا ہے۔ سوشل میڈیا سے لے کر تمام بھارتی چینلز پاکستان کے خلاف زہر اگل رہے ہیں اور جنگی جنون کو ہوا دے رہے ہیں۔ ایسے میں آزاد ڈیجیٹل کے معروف اینکر احمد احسن العربی نے بھارتی ٹی وی چینل ری پبلک کے پروگرام میں شرکت کے دوران ارنب گوسوامی اور بھارتی مہمانوں کو آئینہ دکھاتے ہوئے خوب آڑے ہاتھوں لیا۔
احمد احسن نے دوٹوک الفاظ میں کہاکہ بھارتی میڈیا کبھی جنگ کی دھمکی دیتا ہے تو کبھی پانی بند کرنے کی بات کرتا ہے، لیکن تم لوگ آج تک اپنی زبان ہی سیدھی نہیں کر سکے۔ کم از کم اپنی زبان تو سیکھ لو!۔ انہوں نے واضح کیا کہ بھارت نہ سبق سیکھتا ہے، نہ اپنا رویہ بدلتا ہے، اور اب بھی وہی پرانا خواب دیکھ رہا ہے کہ مسلمان آ کر ان پر حکومت کریں گے۔
پروگرام کے دوران جب ارنب گوسوامی نے بیچ میں مداخلت کرتے ہوئے دباؤ ڈالنے کی کوشش کی تو احمد احسن نے دوٹوک جواب دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی قوم بڑی باریکی سے بات سمجھتے ہیں، مسئلہ تو تمہارے لوگوں کا ہے جنہیں نہ سمجھ آتی ہے اور نہ بولنا آتا ہے، بس بھونکنا آتا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر آئندہ پروگرام میں بلانا ہے تو ایسے مہمان لاؤ جنہیں بات کرنا آتی ہو، نہ کہ بےخبر چہرے۔
جب بھارتی اینکر ارنب نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے ایک فیصلے کا حوالہ دیا تو احمد احسن نے فوراً پلٹ کر کہاکہ تمہاری اپنی عدالتوں میں منی پور، ناگپور اور خالصتان جیسے درجنوں کیسز لٹکے ہوئے ہیں، جن کا کوئی فیصلہ ہی نہیں ہوتا۔
اسی دوران احمد حسن العربی نے سابق بھارتی آرمی چیف بپن راوت کو بھی نہیں بخشاکہا کہ تمہارا آرمی چیف کہتا تھا کشمیر کا ڈی این اے بدل دوں گا، پھر اس کا اپنا ڈی این اے نہیں ملا۔ دہلی سے اس کا ڈی این اے ڈھونڈنے کیلئے ٹیم بھیجنی پڑی!۔
احمد احسن العربی نے واضح پیغام دیا:اگر تمہیں لگتا ہے کہ پاکستان کمزور ہے، تو پھر آ کیوں نہیں رہے؟ تمہارے میڈیا میں چیخ چیخ کر کہا جا رہا ہے کہ وقت آ گیا، تو پھر رکو مت، آؤ!
انہوں نے مزید کہا کہ یہ دھمکی نہیں، حقیقت بتا رہا ہوں! پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھو گے تو آنکھیں نکال لی جائیں گی۔ ابھی نندن کی طرح اس بار چائے نہیں، تمہارے چیتھڑے اڑا دیے جائیں گے۔
پورے پروگرام کے دوران ارنب گوسوامی اور دیگر بھارتی مہمان احمد احسن العربی کے سامنے بوکھلاہٹ کا شکار نظر آئے اور بولتی بند رہی۔