قومی وطن پارٹی کے مرکزی چیئرمین آفتاب احمد خان شیرپاؤ نے کہا کہ مودی سرکار اور بھارتی میڈیا نے پہلگام واقعے کو پاکستان کے خلاف بلا وجہ محاذ بنایا۔
چارسدہ میں میڈیا سے گفتگو کے دوران آفتاب شیر پاؤ کاکہنا تھا کہ مودی اپنی نااہلی چھپانے اور اپنی گرتی سیاسی ساکھ کو بچانے کے لئےیہ سب کچھ کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قومی سلامتی سے متعلق پاکستان کے اقدامات کو سراہتے ہیں، بھارت کیخلاف پوری پاکستانی قوم متحد ہے۔
آفتاب شیرپاؤ نے مزید کہا کہ پاکستان میں ہونے والی بھارتی دہشت گردی کے واضح ثبوت موجود ہیں، اگر بھارت کے پاس ہمارے خلاف کوئی ثبوت ہیں تو سامنے کیوں نہیں لاتا؟۔